اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ۔۔۔ محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق نئی پیش گوئی

datetime 27  جولائی  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )منگل کے روز کشمیر،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے صوبہ پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ ملک بھر میں مون سون سیزن کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارشیں ہورہی ہیں جبکہ بعض شہروں میں آئندہ دنوں بارش کا امکان ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب بھر میں اگلے چند روز تک جاری رہے گا، بارشوں سے صوبے کے میدانی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔مون سون کے حوالے سے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے جہلم میں نچلے درجہ کے سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رات میں خضدار اور گردونواح میں بارش ہوسکی ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ادھر کراچی میں بھی موسم خوشگوار ہے، صبح سویرے ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا،پنجاب ،کشمیر اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…