اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

آزاد کشمیر انتخابات ،تین سابق وزرائے اعظم سمیت بڑے بڑے نام جیتنے میں کامیاب رہے

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تین سابق وزرائے اعظم سمیت بڑے بڑے نام جیتنے میں کامیاب رہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر ایل اے 32 مظفر آباد سے جیت گئے

تاہم انہیں ایل اے 33 مظفر آباد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایل اے 3 میرپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی کامیاب ہو گئے، اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید کو شکست ہوئی۔تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس ایل اے 15 باغ سے جیت گئے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضیا قمر کا دوسر نمبر رہا۔ایل اے 29 مظفر آباد سے مسلسل دو بار منتخب ہونے والے ن لیگی امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی ہار گئے جبکہ پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد جیت گئے۔مظفرآباد سے پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر اور پونچھ سے سابق صدرسردار محمد یعقوب خان جیت گئے۔ اس کے علاوہ باغ سے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان بھی کامیاب رہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…