اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

شائقین کرکٹ نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں اپنی ‘بھابھی’ ڈھونڈ لی

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے زیرِ گردش ہیں۔روزنامہ جنگ کے

مطابق انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل نے ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا تھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا تھا۔انگلش ویمن کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔کوئی انہیں مستقبل کی ’قومی بھابھی‘ قرار دے رہا ہے، کسی نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابر اعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے بابر اعظم کو شادی کی مبارک باد دے دی۔نوید عباسی نامی صارف نے لکھا ہے کہ ’لگتا ہے خاتون آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں۔‘ایک صارف نے کہا کہ ڈینیئل کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5 یا 6 ہزار لائکس آتے تھے لیکن بابر اعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 23 ہزار لائیکس آچکے ہیں، یہ بابر اعظم کے نام کا ہی کمال ہے۔ واضح رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہوم ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تھی۔ اس میچ میں بابر اعظم نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان کے ساتھ انہوں نے 150 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…