ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی)فروری کے مہینے میں کے ٹو مہم پر گئے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا، نیپالی شرپاز کی گروپ نے بوٹل نیک سے 300 میٹر نیچے دو لاشوں کو دیکھا ہے، علی سدپارہ اور ان کے دوغیرملکی ساتھی سردیوں میں کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران بوٹل نیک سے لاپتہ ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ چوبیس جولائی کو خبر آئی تھی کہ

موسم سرما میں مہم کے دوران لاپتا ہونے والے تین کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ساجد سدپارہ سمیت 3 رکنی ٹیم کے ٹو پر موجود ہے اور اب تک 7ہزار 800 میٹرز کی بلندی پر پہنچ چکے ہیں۔یہ بات البائن کلب آف پاکستان نے اپنے بیان میں بتائی لاپتا کوہ پیماؤں میں ساجد سد پارہ کے والد محمد علی سدپارہ بھی شامل ہیں۔اس سے قبل فروری 2021 میں محمد علی سد پارہ اپنے دو کوہ پیما ساتھیوں آئس لینڈ کے جوہن سنوری اور چلی کے جاون پیبلی موہرکے ساتھ لاپتا ہوگئے تھے۔تینوں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس کی اونچائی 8 ہزار 6 سو 11 میٹرز ہے۔2021 تک کے 2 دنیا کے دیگر 8 ہزار میٹرز سے بلند پہاڑوں کے مقابلے میں واحد چوٹی تھی جسے موسم سرما میں سر نہیں کیا جاسکا تھا اور اسی وجہ سے وہ متعدد کوہ پیماؤں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔علی سد پارہ پاکستان کے واحد کوہ پیما ہیں جو دنیا کے 8 ہزار میٹرز سے زیادہ 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے آٹھ سر کرنے میں کامیاب رہے اور سرد موسم میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے کوہ پیما بھی ہیں۔الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری قرار حیدری نے بتایا کہ موسم خراب ہونے سے قبل ساجد سدپارہ اور ان کی ٹیم کے دو اراکین علیاسیکالیاور پسنج کاجی شرپا جس حد تک ہوسکا، ممکنہ بلندی تک پہنچنے میں کامیاب رہے، ان کی مہم کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لاپتا کوہ پیماؤں کے ساتھ کیا ہوا۔

قرار حیدری نے کہا کہ سرچ ٹیم 7ہزار 800 میٹرز پر پہنچنے کے بعد 8300 میٹر بلندی تک ڈورنز استعمال کرکے آگے کے راستوں کو اسکین کررہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گمشدہ کوہ پیماؤں کے آثار کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گمشدہ کوہ پیماؤں کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔انکا کہنا تھا لپ علیا سیکلے

فروری میں کے ٹو پر ہونے والے حادثے کی دستاویزی فلم بھی بنا رہے ہیں۔دوسری جانب الپائن کلب آف پاکستان نے یہ بھی بتایا کہ اناستاسیہ (ناستیا) رونوا براڈ پیک کو سر کرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی تھی تاہم انگلیوں میں فروسٹ بائٹ کے علاوہ روسی کوہ پیما کو کسی قسم کا مزید نقصان نہیں ہوا۔الپائن کلب پاکستان کے مطابق روسی کوہ پیما 100 کلو میٹر سے پھسل گئی تھیں

لیکن کچھ آرام کے بعد وہ بحفاظت بیس کیمپ تک پہنچ گئیں تاہم کوریا کے کوہ پیما کِم ہونگ بن خوش قسمت ثابت نہیں ہوئے اور وہ پیر کے روز 80 ڈگری سے گرنے پر جان کی بازی ہار گئے۔الپائن کلب کے مطابق وہ 8 ہزار 47 میٹرز کے اونچے پہاڑ پر7900 میٹرز تک پہنچے تھے۔یاد رہے کہ دیگر مہمات کیلئے موسم بہتر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے،امید ہے کوہ پیماؤں کے گروپس اگلے ہفتے کے ٹو اور براڈ پیک کو سر کرنے کیلئے روانہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…