منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لیگی رہنما عطا تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عطاء اللہ تارڑ سمیت ن لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، اس بات کا دعویٰ مریم اورنگزیب نے کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، عطا تارڑ گرفتار کارکنوں کو رہا کروانے گئے تھے، شہباز گل کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ صبح سے پولیس کو دھمکیاں دے رہے تھے،

اگر کوئی پولیس کی وردی پر ہاتھ ڈالے گا تو یہی ہو گا۔  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز سے پارٹی پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کا الزام عائد کرے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کر کے اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس کوباہر نکال کے ووٹ چوری کئے گئے،مختلف پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ (ن)کے پولنگ ایجنٹس کو داخل ہونے سے روکنا ڈسکہ الیکشن کا ایکشن ری پلے ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی دباؤ کے ذریعے پولیس کو مسلم لیگ (ن)کے پولنگ ایجنٹس اور پارٹی رہنماؤں کو ہراساں کیا گیا، کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کی غیرموجودگی میں بیگز کو کھولا گیا، بیلٹ بکس کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب دھاندلی کے ذریعے آپ اپنی شکست کو فتح میں نہیں بدل سکتے،کارکنان اور عوام ہر حکومتی دھاندلی کی وڈیو اور تصاویر بنا کر عوام کے سامنے لائیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ ابھی تک جہاں سے بھی رزلٹ آ رہے ہیں، الحمد للہ مسلم لیگ ن جیت رہی ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہوشیار رہیں، باخبر رہیں، دھند اور اندھیرے پر نظر رکھیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اب تک آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف تمام جماعتوں پر برتری حاصل کئے ہوئے ہے لیکن مختلف پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…