پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورنے سفارش کی ہے کہ پنجاب اورسندھ میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر 6ستمبرکوبلدیاتی انتخابات سے گریزکیاجائے۔الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں دشواری کاسامناہے، 27جولائی کوسپریم کورٹ سے شیڈول جاری کرنے کے لیے ایک ماہ کاوقت مانگاجائے گا، ملک میں پہلی بار16اگست کوہری پورمیں انتخابات کے دوران بائیومیٹرک مشین استعمال کی جائے گی۔کمیٹی کااجلاس چیئرمین میاں عبدالمنان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس کوبریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمدنے کہاکہ پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ کے حکم پرہی 20 ستمبر کوشیڈول ہیں تاہم الیکشن کمیشن کواس کے انعقادکے حوالے سے دشورای کاسامناہے، پنجاب میں55 ہزارسے زائدنشستوں پربلدیاتی انتخابات ہوں گے۔جن کے لیے35کروڑ بیلٹ پیپرزدرکارہوں گے جبکہ ہرپولنگ اسٹیشن پرتعیناتی کیلیے2پولیس اہلکاربھی دستیاب نہیں، جنوبی پنجاب کے اضلاع کی انتظامیہ نے سیلاب کی صورت حال کے باعث انتخابی عملہ دینے سے معذرت کرلی ہے، بڑی تعدادمیں انتخابی عملے کی مناسب اندازمیں تربیت بھی نہیں کی جاسکی جبکہ سندھ میں تاحال بلدیاتی رولزنہیں بنائے گئے۔انھوں نے کہاکہ ملک میں حالیہ سیلاب اورنامکمل تیاریوں کے باعث سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مزیدوقت لینے کافیصلہ کیاہے، سپریم کورٹ سے ہم پہلے ہی رجوع کر چکے ہیں،27 جولائی کوسپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ انتخابی شیڈول جاری کرنے کے لیے مزیدمہلت دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…