جمعرات‬‮ ، 06 جون‬‮ 2024 

مریم نواز کے بیان پر جمائما کا مریم نواز کو جواب

datetime 20  جولائی  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں،یہ آج مریم نواز نے کہا۔وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے مزید لکھا کہ میں نے2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھاکیونکہ مجھے ایک عشرے سے

مخصوص میڈیا اور سیاستدانوں کی وجہ سے مذہبی منافرت اور تعصب کا سامنا تھا،ہر ہفتے میرے گھر کے باہر مجھے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جاتامگر آج بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔جمائما خان نے مریم نواز کو مذہبی منافرت اور تعصب سے گریز کا مشورہ دے دیا، واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کہتا ہے کہ وہ پولو کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن اب جیسی بات ہوگی ویسا ہی جواب ہو گا۔(ن)لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وہ پہلا پاکستانی ہے جو کیمبرج کی پولو ٹیم کا کپتان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو آزاد کشمیر میں آنے کے لیے ہیلی کاپٹر یا سرکاری گاڑیوں کی ضرورت نہیں پڑی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں،خوشی ہے نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں،

عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا، عوام نے مسترد کر دیا،ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا، عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے، تم نے آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر رکھی تو یاد رکھو آزاد کشمیر والے تمہار ا بہت برا حال کرنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…