بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حجاب بارے یورپی عدالت کا فیصلہ اسلاموفوبیا کی علامت، مذہبی آزادی کی صریحاًخلاف ورزی ہے، ترکی کا شدید ردعمل

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی نے یورپی کمپنیوں کو ملازمین کے حجاب پہننے پر پابندی کی اجازت دینے کے یورپی عدالت انصاف کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت اور مذہبی آزادی کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لگسمبرگ میں واقع یورپی عدالت انصاف نے

یورپی کمپنیوں کو اس بات کا اختیار دیا ہے جس کے تحت وہ اپنے ملازمین کے سکارف پہننے پر پابندی عائد کر سکیں گی ۔ عدالت نے کہا کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو کوئی بھی ایسی چیز پہننے سے روک سکتی ہیں جس سے سیاسی، فلسفی یا مذہبی قسم کا گمان اورمعاشرتی تنازعے کا خدشہ ہو۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ یورپی عدالت کا اپنی کمپنیوں کو حجاب پر پابندی کا اختیار دینے کا فیصلہ ایسے وقت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت ہے جب یورپ میں مسلمان خواتین کو مذہبی عقائد کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایسے وقت جب اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور نفرت کے زہر جس نے یورپ کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،میں اضافہ ہوا ہے ، یورپی عدالت کا فیصلہ نہ صرف مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے امتیازی سلوک کو جائز اور بنیاد بنانے کا حق بھی دیا گیاہے ۔ ترک وزارت نے کہا کہ بعض شرائط پر حجاب پر پابندی کی اجازت دینے سے متعلق فیصلے سے یورپ میں مسلمان خواتین کے خلاف تعصبات مزید بدتر ہوں گے ۔ ترکی نے یورپی کمپنیوں کو ملازمین کے حجاب پہننے پر پابندی کی اجازت دینے کے یورپی عدالت انصاف کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت اور مذہبی آزادی کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…