بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، آزادکشمیر کو مذاق بنایا ہوا ہے، کیا یہ بنی گالہ ہے جو چاہیں آپ یہاں کریں،راجہ فاروق حیدر

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، عمران خان کونہ الیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ دوران احتجاج انڈے ٹماٹر تو استعمال ہوتے ہیں جواب میں فائرنگ سمجھ سے باہر ہے،آزادکشمیر کو مذاق بنایا ہوا ہے،

کیا یہ بنی گالہ ہے جو چاہیں آپ یہاں کریں۔فاروق حیدر نے کہاکہ اپنا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے پیش کروں گا،کیا یہ وزیراعظم پاکستان ہیں جوآزاد کشمیر کا آئین پامال کررہے ہیں،لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہاکہ کیبنٹ ڈویژن کے ہیلی کاپٹر پر آکر وہ انتخابی مہم چلاتے ہیں، ریاست کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعہ ہوگا تو تسلیم کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا جعلی وکیل ہے،نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے،سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے،پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے،نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہیں جس نے رشوت دی وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، تنویرالیاس نے 2016 میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی، خوشی ہے میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہیں گئی،افغان سفیر کی بیٹی اکیلی تھی یا ٹیکسی میں سفر کررہی تھی، حفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی،عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی کا مطلب گیس، ڈیزل، پٹرول ہے۔ پیر کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ایسی جگہ پر کھڑی ہوں جس کے 3 اطراف میں ایل او سی (لائن آف کنٹرول) ہے تو میں سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر

جو ایل او سی کے اْس پار ہے، میں مقبوضہ کشمیر کے شہید بیٹوں، ان کی ماؤں، والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک لاکھ شہدا جنہوں نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے اپنا خون بہایا ہے، مریم نواز یہاں کھڑے ہوکر وعدہ کرتی ہے کہ نواز شریف اور آزاد کشمیر میں کھڑے لوگ آپ کا مقدمہ لڑیں گے، نہ صرف یہ مقدمہ لڑیں گے بلکہ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…