اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 27 جولائی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں اہم قومی وبین الاقوامی امور پر بحث کے علاوہ قانون سازی بھی کی جائیگی جن میں اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کے قیام کا بل بھی شامل ہے اس بل کو سینیٹ پہلے ہی منظور کرچکا ہے۔