ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو پورے ملک میں گیس سپلائی بند کردیں گے،چیئرمین ایل پی جی کی دھمکی

datetime 18  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی) چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو پورے ملک میں گیس سپلائی بند کردیں گے۔ایل پی جی انڈسٹریز پاکستان کی زیراہتمام لاہور گارڈن ٹاؤن میں ایل پی جی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، ایل پی جی انڈسٹری سے وابستہ تاجروں نے حکومتی نئی پالیسی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ

زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کیا جائے۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے اس انڈسڑی کو ٹیکس فری قرار دیا جائے، ایل پی جی پیداوار بڑھانے کے لئے جام شورو جوائنٹ وینچر کو فوری چلایا جائے، ایل پی جی کی منتقلی میں پولیس اہلکاروں کی براہ راست مداخلت فوری ختم کی جائے، کسی بھی طرح کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر کے حکم کے بعد سول ڈیفنس اور ٹاون آفیسز کے عملے کو کارروائی کے لئے پابند کیا جائے۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں استعمال شدہ لوہے کے ڈرم سے غیر معیاری سلینڈر، وال اور بوزر بنائے جارہے ہیں جو دھماکے کا باعث بنتے ہیں، ایسے کارخانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے، اوراگرغیرمعیاری سلینڈرز کے کارخانوں کے خلاف کاروائی اور ہمارے دیگر مطالبات نہ مانے گئے تو آج ہم لاہور کی میٹرو بس سروس بند کریں گے، جب کہ 31 جولائی کوملک گیر ہڑتال ہوگی، اور ہم پورے ملک کی گیس بند کردیں گے۔دوسری جانب کنونشن میں شامل ایل پی جی کے عہدیدار اور دیگر شہروں سے آنے والے شرکا ریلی کی صورت میں کلمہ چوک پہنچے اور لاہور میٹرو بس کا ٹریک بند کردیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے احتجاج کے باعث میٹروبس سروس عارضی طور پر معطل ہوگئی، جس کے بعد شاہدرہ اور گجومتہ کی جانب سے آنے اور جانے والی میٹر بسوں کو کلمہ چوک اور قذافی میٹروبس اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…