ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

اگر آپ بھی ہر مانگنے والے کو بھیک دیتے ہیں تو نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان ضرور پڑھ لیں

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر آپ بھی ان مانگنے والوں کو دس بیس روپے کی خیرات دے دیتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں اس بارے میں رسول اکرم ﷺ کی سنت اور ان کا طرز عمل کیا تھا۔ ان لوگوں کی ہدایت کیلئے آپﷺ نے کیا فرمایا تھا ،حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت کہ ایک انصاری صحابی رسول اکرمﷺ کے پاس سوال کرنے کی غر ض سے آئے آپﷺ نے ان سے پوچھا کیا

تیرے گھر میں کچھ نہیں تو وہ بولے کیوں نہیں ایک کمبل ہے جس کا ایک حصہ ہم بچھا لیتے ہیں اور ایکحصہ اوپر اوڑھ لیتے ہیں ایک پانی کا پیالہ ہے جس سے ہم پانی پیتے ہیں آپﷺ نے فرمایا وہ دونوں چیزیں میرے پاس لے آؤ چنانچہ وہ صحابی گئے اور اپنی دونوں چیزیں لے آئے آپﷺ نے ان دونوں کو ہاتھ میں لیکر فرمایا کہ ان کا کوئی خریدار ہے ایک شخص بولا میں ایک دینار میں خریدتا ہوں آپﷺ نے فرمایا ایک دینار سے زیادہ کون دیتا ہے ۔ اس طرح آپﷺ نے دو یا تین مرتبہ فرمایا ایک شخص نے کہا ان دونوں چیزوں کو دو درہم میں لینے کیلئے تیار ہوں پس آپﷺ نے وہ دونوں چیزیں اس کے حوالے کردیں اس سے دو درہم لیکر اس انصاری صحابی کو دیدیئے اور فرمایا ایک درہم کی کھانے پینے کی چیزیں لے اور گھر والوں کیلئے لے جا ایک درہم میں ایک کلہاڑی خرید لو اور میرے پاس لے آؤ وہ صحابی کلہاڑی لیکر آپﷺ کے پاس آئے توآپ نے لکڑی کا دستہ اپنے ہاتھ مبارک سے ٹھونکا اور فرمایا لکڑیاں کاٹ کر یہاں لاکر بیچو اور پندرہ دن تک مجھے یہاں نہ دکھو۔ پس وہ شخص چلا گیا وہ لکڑیاں کاٹتااور انکو بیچتا کچھ دنوں بعد وہ شخص آیا اس نے دس درہم کمائے تھے ۔ جس میں سے اس نے کچھ کا کپڑاخریدا اور کچھ کا کھانے پینے کا سامان لیا آپﷺ نے فرمایا کہ تیرے حق میں بہتر اس بات سے کہ قیامت کے دن تیرے منہ پر ایک داغ لگا ہو نیز آپﷺ نے فرمایا سوال کرنا درست نہیں مگر تین طرح کے آدمیوں کیلئے ایک وہ جو نہایت مفلس ہو خاک میں لوٹتا ہے دوسرے وہ جو پریشان کن قرضوں کے بوجھ تلے ڈوبا ہوا ہو یہ سوا ل کرسکتے ہیں۔رسول اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ کے واقعہ میں دوپہلو پوشیدہ ہیں ایک تو بظاہر ہم صاف دیکھ رہے ہیں کہ مانگنے والوں کیلئے ایک سبق ہے اگر وہ جوان اور طاقتور ہے تو محنت کرکے کمائے دوسرا پہلو جو ان بھکاریوں کو دیتے ہیں آپﷺ کے فرمان میں سبق پوشیدہ ہے کہ وہ صحابی کبھی بھی رسول اکرمﷺ کی خدمت میں جھوٹ نہ بولتے جس شخص کے گھر میں کل اثاثہ ایک کمبل اور ایک پیالہ ہو کیا اس کے محتاج ہونے میں کچھ شق رہ جاتا ہے ۔لیکن چونکہ وہ معذور نہیں تھا کمانے کے قابل تھا تو آپﷺ نے اسے کچھ دینے کی بجائے محنت کی طرف اس کا خیا ل کروایا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…