ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کامیاب جوان پروگرام کشمیری نوجوان آن لائن 60 ہزار روپے ماہانہ کمانے لگا عثمان ڈار نے کہانی شیئر کر دی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والے کشمیری نوجوان شکیل احمد کی کہانی شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کا دائرہ کار ملک

بھر میں وسیع کردیا گیا۔ حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کشمیری نوجوان شکیل احمد کی کہانی شیئرکر دی،میرپور کا رہائشی شکیل احمد ٹیکنیکل تربیت حاصل کر کے برسر روزگار ہو گیا۔شکیل احمد نے ویب ڈیویلپمنٹ اور گرافک ڈیزائننگ کی تربیت کے لیے حکومتی تعاون حاصل کیا۔ کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ ایف ایس سی تعلیم ہونے کے باوجود بے روزگار رہنے کا دکھ تھا، بغیرفیس اور معاوضے کے نیوٹک سے گرافک ڈیزائننگ کورس مکمل کیا، آن لائن ویب سائٹس کے ذریعے ماہانہ 60ہزارروپے تک کما رہا ہوں۔سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے شکیل احمد کو اسکل اسکالر شپ پر مبارکباد دی اور کہا خوشی ہیتمام صوبوں،جی بی اور کشمیری نوجوان بھی مستفیدہو رہے ہیں، حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ بیروزگاروں کے لیے امید کی کرن ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں سے درخواست ہے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…