کوئٹہ(نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ اہم سنگ میل ہے، اللہ تعالی نے جوڈیشل کمیشن اور آر اوز کو سرخرو کر دیا، دھاندلی کے الزام لگانے والے جھوٹے نکلے، میرا کسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے، سیاسی جماعتیں حکومت اورالیکشن کمیشن انتخابی عمل میں اصلاحات لائیں۔وہ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صدر محمد رمضان اچکزئی کے دو بھتیجوں اور ایک بیٹی کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںآزاد عدلیہ کی جدوجہد میں محنت کش طبقے نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آنےوالے وقتوں میں غریب اور محنت کش طبقے کو ان کے حقوق اور آئین کے تحت ان کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو بھی مل جل کر جدوجہد کرنے سے یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ اہم سنگ میل ہے، اللہ تعالی نے جوڈیشل کمیشن اور آر اوز کو سرخرو کر دیا، دھاندلی کے الزام لگانے والے جھوٹے نکلے، میرا کسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے، سیاسی جماعتیں حکومت اورالیکشن کمیشن انتخابی عمل میں اصلاحات لائیں۔اپنے استقبال پر انہوں نے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کے رہنماﺅں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور محنت کشوں کی طرف سے ان کو دی جانیوالی محبت کو یادگار قرار دیا ۔اس موقع پر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کے صدر محمد رمضان اچکزئی نے افتخار محمد چوہدری کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایک مایہ ناز تاریخ ساز منصف نے مزدوروں کے لیبر ہال آ کر نہ صرف ان کی دل جوئی کی بلکہ ان کے خوشیوں میں شریک ہوکر یہ ثابت کردیا ہے کہ ریاست کے تمام شہری بلا رنگ و نسل و رتبہ برابر کی حیثیت رکھتے ہیں۔محمد رمضان اچکزئی نے اس موقع پر ملکی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کی خدمات اور ٹریڈ یونین ازم میں موجود جمہوری نظام کو سراہا انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں کمپنیز کی طرز پر چلائی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ غریب عوام اپنے حقوق سے محروم ہے۔ملک کو ملک ریاض اور میاں منشاءکے صدقات و خیرات سے نہیں بلکہ ریاستی معاشی استحکام اور سماجی انصاف پر مبنی فیصلوں سے بہتر طور پر چلایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی خدمات قابل قدر ہےںانہوں نے بطور وکیل محنت کشوں کے کیسز لڑے اور بطور چیف جسٹس آف پاکستان محنت کشوں کے ساتھ انصاف پر مبنی فیصلے کیے ۔اس موقع پر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کی طرف سے انہیں عدلیہ کی آزادی قانون پر عملدرآمد کیلئے ان کے تاریخی کردار اور غریب اور پسے ہوئے طبقے کیلئے ان کے فیصلوں پر انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر لیبر ہال میں موجود محنت کشوں نے افتخار محمد چوہدری کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔
۔
سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کا دھماکہ خیز اعلان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں