اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سری لنکا کا پاکستان کےخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کےلئے اسکواڈ کا اعلان

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کےلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔30 جولائی سے کھیلے جانے والی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے فاسٹ باو¿لر بنورا فرنینڈو، لیگ اسپنر جیفری وینڈر سے، بلے باز شیہان جے سوریا، داسن شناکا اور دننجیا ڈی سلوا کو اسکواڈ میں شامل کیا جو ابھی تک سری لنکا کی عالمی سطح پر نمائندگی نہیں کر سکے اسکواڈ میں حیران کن طور پر دنیش چندیمل اور لہیرو تھری مانے کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسکواڈ میں ایک حیران کن شمولیت نوان کولا سیکرا کی ہے جنہیں ایک روزہ سیریز کےلئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا تاہم ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ¾ چمارا کاپوگیدرا بھی ٹی ٹوئنٹی دستے میں شامل ہیں۔سری لنکن کپیلا وجے گونا وردنے نے کہا کہ ہمیں نوجوان دستے کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے لہٰذا ہم نے اگلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 50 اوورز کے ورلڈ کو مدنظر رکھتے بتدریج تبدیلیوں کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی عالمی نمبر ایک ٹیم سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ٹی توئنٹی میچز کولمبو میں 30 جولائی اور یکم اگست کو کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ میں لاستھ ملنگا(کپتان)، تلکارتنے دلشان، کشال پریرا، کتھ روان وتھانگے، دننجیا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، داسن شناکا، چمارا کاپوگیدرا، شیہان جے سوریا، تھسارا پریرا، جیفری وندرسے، نوا کولاسیکرا، بنورا فرنینڈو، چتورانگا ڈی سلوا اور ملندا سری وردانا شامل ہیں



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…