اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) قومی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق

دونوں اسٹارز کو 10 سال تک دبئی میں رہنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2019 میں گولڈن ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں، وہ 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جس میں پاکستان ٹیم نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔وہ پاکستان ٹیم کو کرکٹ میں متعدد فتوحات سے ہمکنار کروانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے اور فائنل میچ میں شاہد آفریدی کے ساتھ مردِ بحران بھی ثابت ہوئے تھے۔ دوسری جانب ثانیہ مرزا بھارت ٹینس کا سب سے بڑا نام ہیں، انھوں نے اکیلے ہی بھارت کو ٹینس کی دنیا میں متعارف کروادیا۔ ثانیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں، وہ حال ہی میں ہونے والے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے لندن گئیں تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…