جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے،وزیر ریلوے اعظم سواتی کا اعتراف

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اس وقت ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے، 1لاکھ 32 ہزار ریلوے کے پنشنرز ہیں، اسکریپ اور ٹکٹ چوری ہو رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے اعظم سواتی بلیک میل نہیں ہونگے، جدید ٹیکنالوجی لے کر آرہا ہوں، کام والے کی تنخواہ ڈبل ہوگی، ڈیفنس پروڈکشن کا شکریہ،

درست ٹیکنالوجی کی شروعات ہورہی ہے، ضرورت کے مطابق ہی لوگوں کو رکھا جائے گا۔ریلوے کیرج فیکٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جہاں 100 مزدور کی ضرورت تھی، وہاں رشوت لے کر 1000 بھرتی کیے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے اعظم سواتی بلیک میل نہیں ہونگے، اب سے پتہ چلے گا کہ کون کام پر آتا ہے، جدید ٹیکنالوجی لے کر آرہا ہوں، کام والے کی تنخواہ ڈبل ہوگی۔وزیر ریلوے نے کہاکہ ملکی ادارے 1اعشاریہ 3 ٹریلین کا نقصان دے رہے ہیں، 1.1ٹریلین افواج کا کل خرچہ ہے، اسکریپ، ٹکٹ ہم چوری کر رہے ہیں، پاکستان ڈیفنس پروڈکشن آئے اور ہماری مدد کرے، ہم بغیر ٹیکنالوجی کے مافیہ کو نہیں توڑ سکتے۔انہوں نے بتایا کہ 21ویں صدی میں مزدور ہتھوڑے سے کام کرتے ہیں، اس وقت ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے، 1لاکھ 32 ہزار ریلوے کے پنشنرز ہیں، 18 ہزار روپے میں ریلوے پولیس اہلکار حلال کام نہیں کرسکتا، ان لوگوں کا رزق بڑھانے کا کام میری ذمہ داری ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ ڈیفنس پروڈکشن کا شکریہ، درست ٹیکنالوجی کی شروعات ہورہی ہے، ضرورت کے مطابق ہی لوگوں کو رکھا جائے گا، ریلوے منافع بخش ادارہ بنے گا، میں حکومتی مراعات کا 1 روپیہ بھی لوں تو گناہ گار ہوں، مجھ پر اور

میرے افسران پر نظر رکھیں۔وزیرریلوے نے کہاکہ ریلوے کو سب نے مل کر تباہ کیا ہے، 7 ماہ میں بہت بڑا کام شروع ہوچکا ہے، فریٹ ویگن ہمارے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو دے دوں گا، مسافر ٹرین کو آؤٹ سورس کررہا ہوں، پارکنگ کا ٹھیکہ کہاں کس نے لیا جانتا ہوں، ریلوے کو ہم نے منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ سینیٹ میں کہا جاتا ہے کہ ریلوے کاکام مشکل ہے، ہمارے 2600 کیس پر اسٹے آرڈر ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات میں کہوں گا اس کو دیکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مزدور نہیں مفاد پرست کو برا کہا ہے، یونین بدمعاشی کے لیے نہیں ہے، بہتری کے لیے ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…