منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ مو سمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )محکمہ مو سمیات نے ملک کے زیادہ تر حصو ں میں آئندہ پیر تک مون سون کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق زیریں سندھ، وسطی/ جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ دیر، لاہور، جھنگ اور کراچی میں کہیں کہیں بارش ہو رہی ہے۔غیر معمولی بارشوں کے باعث پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ میں اکثر مقامات پرجبکہ اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ،سرگودھا،ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)،خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، بلوچستان (ژوب ، سبی ، کوئٹہ، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن )، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ ( کراچی، حیدرآباد ، میر پور خاص ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب ، سبی ، نصیرآباد، قلات، مکران، سکھر ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ107 ملی میٹر جبکہ کاکول84، مظفرآباد61، کوٹلی 54، مالم جبہ44، راولاکوٹ 39، جھنگ32، سیالکوٹ28، رسالپور27 ، لسبیلا، دیر26، پٹن 21، مٹھی19، لاہور، خضدار، مری 15، سبی13، نگر پارکر، بنوں12، گڑھی دوپٹہ 11، اوکاڑہ، جہلم 09،کوٹ ادو07، کوہاٹ، پشاور، چراٹ06، سیدوشریف، ملتان، ژوب 04، بھکر، چھور،فیصل آباد 02، استور، گجرات، لیہ اور ٹھٹھہ میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین ، تربت 43، دادو42اور سبی میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…