بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

خاتون کا شوہر کے قاتل سے انوکھا انتقام، خاتون نے پہلے اپنے شوہر کے قاتل سے شادی کی پھر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ(این این آئی) باجوڑ میں فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار خاتون کی گرفتاری۔ باجوڑ میں بیوی نے اپنے پہلے شوہر کا بدلہ لینے کیلئے ایک سال قبل شادی کرنے والے نئے شوہر گٗلستان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔باجوڑ پولیس کی بروقت کارروئی میں ملزمہ آلہ قتل سمیت موقع پر گرفتار۔مزید تفتیش جاری۔لاش HQ خار ہسپتال منتقل۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق

مقتول کو گولیاں مار قتل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب باجوڑ پولیس کو اطلاع ملی کہ عنات قلعہ کے قریب کشمیری بی بی نامی عورت نے اپنی شوہر گٗلستان کو گولیاں مار کر قتل کردیاہے۔ اطلاع ملتی ہی ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے ایس پی انوسٹی گیشن محمد زمان کی سربراہی میں اسی وقت خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے موقع پر جاکر ملزمہ کشمیری بی بی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کشمیری بی بی نے پولیس کو بتایا کہ گٗلستان نامی شخص جس سے ایک سال قبل میری شادی ہوئی تھی، کرایہ پر گھر لیکر اپنی حفاظت کیلئے پستول خریدی تھی۔ ملزمہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ میرے سابقہ شوہر شاہ زمین کو مقتول یعنی گٗلستان ہی نے زہریلی انجکشن لگا کر قتل کردیا تھا جب مجھے واقعہ کا علم ہوا تو اس وقت سے گلستان کیساتھ میں نے پہلے دوستی اور بعد میں شادی کرکے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ سابقہ شوہر کا بدلہ لے سکو۔  باجوڑ میں فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار خاتون کی گرفتاری۔باجوڑ میں بیوی نے اپنے پہلے شوہر کا بدلہ لینے کیلئے ایک سال قبل شادی کرنے والے نئے شوہر گٗلستان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔باجوڑ پولیس کی بروقت کارروئی میں ملزمہ آلہ قتل سمیت موقع پر گرفتار۔مزید تفتیش جاری۔لاش HQ خار ہسپتال منتقل۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو گولیاں مار قتل کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…