کولمبو(نیوز ڈیسک)سابق کپتان رمیز راجہ نے سری لنکا کے خلاف محمد حفیظ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک روزہ سیریز کے دوران ایک چیمپئن کی طرح کھیلا۔ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حفیظ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور بہت اچھی بلے بازی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نمبر تین پر کھیلتے ہوئے حفیظ اچھے رنز اسکور کررہے ہیں اور وہ اسپن باو¿لنگ کو بہترین انداز میں کھیل رہے ہیں۔رمیز نے ٹیم میں عمر اکمل کو شامل کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں اور کھیل پر اثرانداز ہوسکتے ہیں تاہم وہ تھوڑے ناسمجھ بھی ہیں۔انہوں نے قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی پرفارمنسز میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے تاکہ دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں کے ساتھ گرین شرٹس مقابلہ کرسکیں۔سابق کپتان نے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے والے باو¿لرز کی شمولیت سے ٹیم کا باو¿لنگ لائن اپ مضبوط ہوا ہے