جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

بلوچستان میں شہید کیپٹن آفان مسعود کے ہاں2 ماہ قبل ہی بیٹا پیدا ہوا تھا،دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج کا ردعمل بھی آگیا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسنی/راولپنڈی (این این آئی)بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے خدا بخش بازار میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر، اور سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں

پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پسنی میں واقع خدابخش بازار میں فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں شہید ہونے والے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شامل ہیں، واقعہ کے سیکیورٹی فورسز نے بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔پاک فوج نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے عناصر کو ملک دشمن ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے، ملک دشمن عناصر بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کئے گئے امن وخوشحالی کو سبوتاژنہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز ہرقیمت پر اس طرح کی گھنائونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شہید آفان مسعود اور ان کے نومولود بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کا دو ماہ قبل ہی بیٹا پیدا ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…