جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بابل بادشاہ نبونیڈکے دورکے آثار دریافت

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے مملکت کے شمال میں واقع پہاڑی علاقے میں حایل گورنری میں ایک نئی آثار قدیمہ کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ آثار قدیمہ چھٹی صدی کے وسط میں بابل کے بادشاہ نبونیڈ سے ملتے جلتے ہیں اور چٹانوں پر نقش کیے گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آثار قدیمہ کی دریافت میں بیسالٹ کے پتھروں میں سے ایک پر تحریر موجود ہے جس پر بابل کے بادشاہ نے اپنے ہاتھ میں ایک لمبا عصا پکڑا ہوا ہے۔ اس کے سامنے متعدد مذہبی علامتیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کینیفورم ٹیکسٹ بھی موجود ہے جو 26 لائنوں پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب میں پتھروں پر موجود عبارت کا اب تک دریافت ہونے والا یہ سب سے طویل متن ہے۔اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ نئی انکشاف اتھارٹی پر ماہرین آثارقدیمہ غور کر رہے ہیں۔ ان تحریروں اور نقوش کے بارے میں تاریخی طور پر حقائق سامنے آنے اور ماضی کی معلومات اور تجربات کی روشنی میں ان کے بارے میں جلد معلومات فراہم کی جائیں گی۔ کیونکہ اس سے ملتی جلتی عبارتیں سعودی عرب کے شمال مغربی علاقوں میں پہلے بھی مل چکی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ آثار قدیمہ پتھروں، لکڑی کی تختیوں اور چٹانوں پر پائی گئی ہیں۔ تیما اور حایل سے ملنے والی عبارتوں میں بابل بادشاہ نبونیڈس کا تذکرہ کیا ملتا ہے۔ یہ عبارتیں جزیر العرب عرب اور میسوپوٹیمیا کے مابین ثقافتی اور تجارتی رابطے کی عکاسی کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…