جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل،ڈی جی اینٹی کرپشن کے بڑے انکشافات ‎

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس نےرنگ روڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی منظوری کے بغیر 2 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ اراضی حصول کے واجبات کی ادائیگی میں بھی بڑا ہاتھ مارا گیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ جتنی سوسائیٹز تھیں

ان کی خریداری کاآغاز 2020میں ہوا ۔ سابق کمشنر محمد محمود نے بغیر منظوری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 2ارب ساٹھ کروڑ خرچ کیے ہیں ۔ رنگ روڈ کی الائنمنٹ میں تبدیلی سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔ ، جس کی وجہ سے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن وسیم تابش کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیوں کہ وسیم تابش نے کرپشن کے بعد کروڑوں روپے کی جائیداد خریدی جب کہ سابق کمشنر محمد محمود کے اثاثہ جات کی انکوائری جاری ہے۔قبل ازیں اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل معاملہ مزید تحقیقات کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی اور ایک سو کے قریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنا اور غیر قانونی ایوارڈ ہونا ثابت ہو گیا ہے۔ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پراجیکٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ہدایات لینے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ہاوَسنگ سوسائیٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ منصوبے کی لاگت میں پی سی ون میں تبدیل کرنے سے 10 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…