جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کوغربت سے نکالنے کا منصوبہ‎

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان تیار،حکومت نے ”کامیاب پاکستان” پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بدھ کو مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ

وزیراعظم 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے، مرکزی تقریب کنونشن سینیٹر اسلام آباد میں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ شوکت ترین نے کہاکہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی سطح پر ”کامیاب پاکستان”پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہوگا۔شوکت ترین نے کہاکہ کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، شوکت ترین نے کہاکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے، 40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔ عثمان ڈارنے کہاکہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائیگا، کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہر خاندان میں سے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائیگا، مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…