جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

عید الضحٰی پر کون کون سی چیزیں بند رہیں گی؟ حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 14  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ خاندان کی منصوبہ بند ی کرتے وقت اپنے وسائل کو مد نظر رکھیں ۔ عالمی یوم آبادی کے سلسلہ میں منائے جانے والے ہفتہ کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اولاد کی خواہش ہر میاں بیوی کا حق ہے لیکن یہ بھی اہم ہے کہ خاندان کی منصوبہ بندی کرتے وقت اپنے وسائل کو مد نظر رکھیں اور اس چیز میں توازن رکھیں کہ ہم اپنے بچوں کی نشو و نما اور تعلیم و تربیت کیسیکر سکیں گے اور اس کو بہترین طور پر کیسے سر انجام دیں گے لہذا اس صورت میں توازن قائم رکھنے کے لئے اس بات پر توجہ دینا بہت اہم ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پاکستان کا بہترین شہری بنانے کے لئے کیا سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…