منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا پر پلاٹ واگزار کروانے کی درخواست کرنے والی خاتون ٹیچر کو انصاف مل گیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا پر انصاف مانگنے والی خاتون ٹیچر کا پلاٹ واگزار کرا لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون ٹیچر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے انصاف کیلئے اپیل کی تھی جس پر انہوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق خاتون ٹیچر کا پلاٹ ہتھیانے والا جعلسازگرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ملتان نے حساس اداروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیس کی مکمل انکوائری کے بعد ملزم سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سردار عمر حسن خان نے تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی خاتون کے گھرمبینہ طور پر زبردستی داخل ہو کر تشدد اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو2روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ ایئر پورٹ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے تھانہ ایئر پورٹ پولیس کی چوکی گلریزکے انچار ج سب انسپکٹر عثمان عباس نے گزشتہ روز ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو9جولائی کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی پولیس کی حراست میں قانونی مدت ختم ہو رہی ہے لیکن ابھی ملزم سے تفتیش باقی ہے لہٰذا 3یوم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم عدالت نے2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا پولیس نے خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر حماد شاہ نامی ملزم کو حراست میں لیا تھاپولیس نے متاثرہ خاتون انعم ابرار سکنہ سفاری ولازکی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 354،452اور506کے تحت مقدمہ نمبر1029درج کیا تھا جس میں متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیاکہ 6سال قبل اس کی شادی قاسم شاہ سے ہوئی

اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہے 15جون کو اس کا کزن حماد شاہ اس کے گھر زبردستی داخل ہوا اور میرے شوہر کی موجودگی میں مجھے ہراساں کرنا شروع کر دیا اور میرے شوہر کو کہا کہ اسے طلاق دومیں اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں اس طرح میرے شوہر کو میرے خلاف بھڑکانا شروع کر دیا میرے منع کرنے پر حماد شاہ نے

مجھے تھپڑ مارے اور گالی گلوچ شروع کر دی میرے شوہر نے اسے روکا تو وہ بھاگ گیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق حماد شاہ نے خفیہ طور پر اس کی اور اس کے شوہر کی ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی دریں اثناملزم کے بھائی دانیال بخاری نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام شواہد سامنے لانے کے لئے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…