جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

احمد شہزاد نے غیر معمولی کار کردگی پیش کرتے ہوئے فتح کی بنیاد رکھ دی، اظہر علی

datetime 24  جولائی  2015 |

کولمبو(نیوز ڈیسک) آئی لینڈرز کی ناتجربہ کاری نے پاکستان کا حوصلہ بڑھا دیا، کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میزبان بیٹسمینوں کی خراب فارم کو ذہن میں رکھتے ہوئے بولرز نے کاری ضربیں لگائیں،فیلڈرز نے بھی ساتھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیریز فتح پر کپتان اظہر علی بیحد مسرورہیں، انھوں نے کہا کہ چوتھے میچ میں سری لنکن ٹیم میں ناتجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ابتدا سے ہی دباو¿ بڑھانے کی حکمت عملی اپنائی جو کارگر ثابت ہوئی،ہمیں اندازہ تھا کہ بیشتر میزبان بیٹسمین فارم میں نہیں ہیں، بولرز اچھی لائن اور لینتھ پر گیندیں کرتے گئے، فیلڈرز نے بھی بھرپور ساتھ دیا جسکے نتیجے میں وکٹیں ملنے لگیں۔خطرناک میتھیوز پر بھی جلد قابو پانے سے بیٹنگ وکٹ پر آئی لینڈرز کو 256تک محدود رکھنے کا مقصد حاصل کرلیا، انھوں نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہم جانتے تھے کہ میزبان ٹیم کو چند اچھے بولرز کی خدمات حاصل ہیں،ایک بار حاوی ہوگئے تو سفر دشوار ہوتا جائیگا، احمد شہزاد نے غیر معمولی کار کردگی پیش کرتے ہوئے فتح کی بنیاد رکھ دی، اوپنر نے مثبت انداز میں کھیلتے ہوئے ہر خراب گیند کو باو¿نڈری کی سیر کرائی، آئی لینڈرز دباو¿ بڑھانے کی پوری کوشش کررہے تھے کہ حفیظ ڈٹ گئے۔انھوں نے اہم اننگز کھیلی جو دفاع اور جارحیت کا امتزاج تھی، وہ صحیح معنوں میں ایک سینئر کے کردار سے انصاف کرنے میں کامیاب ہوئے۔اظہر نے کہا کہ تمام بیٹسمین ان فارم اور رنز کررہے ہوں تو کپتان اور ٹیم کیلئے بڑا اطمینان بخش اور سب کو اسٹروکس کھیلنے اور تیزی سے رنز بنانے کا حوصلہ ملتا ہے۔ہر کوئی اپنے کردار سے ا?گاہ اور کچھ کردکھانے کیلئے بیتاب نظر آتا ہے، امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور گرین شرٹس اپنی کارکردگی میں بہتری کی جانب گامزن رہیں گے، انھوں نے کہا کہ ا?ئی لینڈرز کو ان کے ہوم گراو¿نڈز پر ہرانا کبھی ا?سان نہیں ہوتا،ہم 9 سال سے یہاں سیریز نہیں جیت پائے تھے، اس بار فتح کی شدید بھوک تھی، کھلاڑی مقصد میں کامیابی پر بیحد خوشی محسوس کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…