جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

ٹرائنگولر سیریز میں شرکت کا پاکستانی ارادہ ڈانواں ڈول ہونے لگا

datetime 24  جولائی  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کیلئے راستہ صاف ہوتے ہی ٹرائنگولر سیریز میں شرکت کا پاکستانی ارادہ ڈانواں ڈول ہونے لگا،اگست، ستمبر میں صرف میزبان زمبابوین ٹیم سے میچز کھیلے جائینگے،ایم او یو سائن نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کیلئے ویسٹ انڈیزکو سرخ جھنڈی دکھانے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی، حتمی فیصلہ سری لنکا کیخلاف اتوارکو شیڈول آخری ون ڈے میچ کے بعد متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 9 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کا امکان بھی روشن کرلیا ہے، گرین شرٹس آٹھویں ٹیم کے طور پر انگلینڈ میں2017میں شیڈول منی ورلڈ کپ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں، مہمان ٹیم نے آئی لینڈرز کیخلاف 5ایک روزہ میچزکی سیریز میں3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں 90.4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پالی، ویسٹ انڈیز اس وقت 88.4پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے، اگر گرین شرٹس نے سری لنکا کے خلاف اتوار کو شیڈول آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی تو اسکے پوائنٹس 91.7اور چیمپئنز ٹرافی میں رسائی تقریباً یقینی ہو جائیگی، میزبان ٹیم کی فتح کی صورت میں 89.7 پوائنٹس ہوں گے۔بنگلہ دیش سے کلین سویپ کے بعد پاکستان نے کمزور حریف زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں کامیابی تو حاصل کرلی لیکن کارکردگی میں عدم تسلسل کا خوف لاحق رہا، سری لنکا میں سیریز کے حوالے سے بھی خدشات تھے، پی سی بی کا خیال تھا کہ اگر آئی لینڈرز کے مقابل رینکنگ میں بہتری نہ لائی جاسکی تو ویسٹ انڈیز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا راستہ صاف ہوجائے گا،زمبابوے میں ٹرائنگولر سیریز میں کیریبیئنز بھی شامل ہوئے تو منی ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے کی ایک اور جنگ لڑنے کا موقع مل جائے گا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے 28جون کو ہی مقابلوں کا حصہ بننے کی تصدیق کردی تھی لیکن سری لنکا میں گرین شرٹس توقع سے بڑھ کر کارکردگی پیش کرتے ہوئے سیریز جیتنے کے ساتھ پوائنٹس میں کیریبیئنز سے آگے نکل آئے، اب ٹرائنگولر کھیلے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا پاکستانی خواب پورا ہوسکتا ہے، ویسٹ انڈیز کی شمولیت اور چند فتوحات رینکنگ میں تبدیلی لاتے ہوئے ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوںگی،ان حالات میں کیریبیئنز کو زمبابوے کے ساتھ ٹرائنگولر ایونٹ کا حصہ بنانے سے نقصان ہوسکتا ہے،اس کی چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کی آخری تاریخ 30ستمبر سے پہلے کوئی سیریز نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، سری لنکا سے آخری میچ کے بعد بغور جائزہ لیا جائے گا کہ دورئہ زمبابوے میں ویسٹ انڈیز کی شمولیت سے ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے مہم پر کیا اثرات مرتب ہونگے، حتمی فیصلہ کرتے ہوئے خاص طور خیال رکھا جائے گا کہ ایک یا 2 شکستوں کی وجہ سے پوائنٹس پوزیشن کیا ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کا خیال ہے کہ کیریبیئنز کے ساتھ بات چیت تو ہوئی مگر ابھی تک کسی ایم او یو پر دستخط نہیں کیے گئے، پاکستان معاہدے کے تحت ملکی میدان آباد کرنے والے زمبابوے کا جوابی دورہ کرنے کا پابند ہے، اگر تیسری ٹیم کو شامل نہیں بھی کیا جاتا تو کسی قسم کی قانونی پیچیدگی کا خدشہ نہیں ہے،دوسری جانب یہ امر قابل غور ہے کہ اگر پی سی بی کوئی نیا فیصلہ کرے تو ٹرائنگولر سیریز کی میزبانی کے خواب دیکھنے والے زیڈ سی کا کیا رد عمل ہوگا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…