اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کارشتہ طے پاگیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اورمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحب زادے جنید صفدر کا رشتہ احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گیاہے،اس سلسلہ میں باضابطہ تقریب آئند ہ چند روز میں لندن میں

ہوگی تاہم کیپٹن (ر)محمد صفدر اور مریم نواز کی منگنی کی تقریب میں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کے صاحب زادے جنید صفدر کی منگنی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گئی ہے ،اس سلسلے میں آئند ہ چند دنوں میں لندن میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی جس میں دونوں اطراف سے خاندان کے افراد کے علاوہ قریبی عزیزواقارب شرکت کرینگے تاہم اہم بات یہ ہے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث کیپٹن(ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے کیونکہ اس حوالے سے انہیں حکومتی اجازت چاہیے ہوگی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ اپنے صاحبزادے کی منگنی کی تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کرسکیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔ رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔واضح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…