لاہور(نیوزڈیسک) حساس اداروں نے لاہور کے علاقے مغلپورہ سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ،ملزم کینال روڈ پر واقع ایک معروف کلب کو نشانہ بنانے کیلئے سرنگ کھود رہاتھا۔ذارئع کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشتگرد 42 سالہ محمد دین کو مغلپورہ کی تاج کالونی سے گرفتار کیا گیا ، ملزم ریلوے لائن کے قریب نجی کلب سے ملحقہ آبادی میں بیوی اوربیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم کیقبضے سے لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے جس کے ذریعے وہ داعش سے رابطے میں تھا۔ ذارئع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد کلب میں دہشت گردی کرنا چاہتا تھا، اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔