دبئی (آن لائن+ این این آئی) دنیا بھر کے ہائی سکول میں ٹاپ کرنے والے طلبہ اور ان کی فیملیز کے لیے متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ اقدام ایسے
ہونہار طلبہ کی کوششوں اور ان کی فیملیز کو سراہنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ باصلاحیت افراد کے لیے پرکشش اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کرنا اور امارات کی ترقی کا حصہ بننے کے لیے غیر معمولی ذہنوں اور صلاحیتوں کے مالک افراد کو راغب کرنے کی حکومت خواہش کے مطابق ہے۔ دس سالہ گولڈن ویزا ان ہونہار طلبہ کو جاری کیا جائے گا جنہوں نے شاندار نمبر حاصل کیے ہوں یا سرکاری یا نجی اسکول میں سیکنڈری سرٹیفکیٹ میں کم از کم 95 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔ ویزے کے لیے درخواست ایمریٹس اسکول اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے جمع کروانا ہوگی۔ امارات میں یا باہر کی یونیورسٹی کے طلبہ جن کا سائنسی مضامین میں سی جی پی اے 3.75 سے کم نہیں ہے وہ بھی امارات کے رہائشی ویزے کے اہل ہوں گے۔ ویزے اہل طلبہ کی فیملیز کو بھی ملیں گے۔