جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے انتخابی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کر لیا

datetime 5  جولائی  2021 |

راولاکوٹ (آن لائن)آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت کے قیام کو روکنے مسلم لیگ(ن) اورپاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اہم نشستوں پر متفقہ امیدواران کو جتوانے کوشش کی جائے گی ۔متوقع وزیراعظم بیرسٹر سلطان کے خلاف پیپلز پارٹی چودھری اشرف کو چودھری سعید کے مد مقابل دستبردارکروائے گی۔

کھڑی شریف میں بھی پیپلز پارٹی ن لیگ کے رخسار گجر کی سپورٹ کرے گی ۔برنالہ میں ن لیگ پرویز اشرف کی اور چکسواری میں چودھری مجید کے بیٹے کی سپورٹ کرے گی ۔بھمبر میں پی پی پی چودھری طارق فاروق کی سپورٹ کرے گی۔ نکیال میں ن لیگ جاوید بڈھانوی کی سپورٹ کرے گی۔ راج محل میں پی پی ملک ذولفقار کی اور سہنسہ میں پی پی پی ، مسلم لیگ (ن)کے راجہ نصیر کی سپورٹ کرے گی ۔پاچھیوٹ میں پی پی عبدالخالق وصی کی اور بدلے میں ن لیگ علی سوجل میں یعقوب خان کی سپورٹ کریگی۔اسی طرح ن لیگ شرقی باغ میں قمر الزمان کی حمایت کرے گی جبکہ بلوچ میں پی پی پی فاروق طاہر کی اور راولاکوٹ سٹی میں پی پی ن لیگ کے طاہر انور کی حمایت کرے گی۔ چکار کے نئے حلقہ میں پی پی پی راجہ فاروق حیدر کی حمایت کرے گی اور آبائی حلقہ میں فاروق حیدر ،اشفاق ظفر کی حمایت کرینگے ۔کوٹلی سٹی میں ن لیگ چودھری یاسین کا ساتھ دے گی۔ پلندری میں پی پی ن لیگ کے نجیب نقی کا ساتھ دے گی۔ نیلم کے ایک حلقہ میں شاہ غلام قادر میاں وحید کا اور دوسرے میں میاں وحید شاہ غلام قادر کا ساتھ دیں گے ۔درالحکومت کے حلقہ میں پی پی بیرسٹر افتخارگیلانی کا ساتھ دے گی۔ وادی چار میں شیخ رشید کے امیدوار جاوید بٹ کو ہرانے متفقہ امیدوار لایا جائے گا۔ جموں چھ میں راجہ صدیق اور کراچی کے حلقہ سے عامر غفار لون سامنے لائے جا سکتے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کو باور کروایاگیا کہ اتحاد کے بغیر پی پی پی دس نشستیں اور ن لیگ تین نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ اس صورت میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا باضابطہ اعلان و زیر اعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر کے بعد کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہناہے کہ اتحاد وزارت عظمی کے لیے پی پی پی سے اور صدر ریاست کے لیے ن لیگ سے امیدوار سامنے لائے گا ۔اتحاد کی صورت میں راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر ،طارق فاروق نجیب نقی جبکہ پی پی کے پرویزاشرف چودھری یاسین ،قمر الزمان بھی اسمبلی ممبر بننے کامیاب ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…