منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخ رشید نے طلال چوہدری کی جانب سے جاری کردہ آڈیو کو درست قرار دیدیا، بڑا اعتراف

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے،بلے کے لیے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں۔شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ووٹ مانگنے کی جاری کردہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو درست ہے۔انہوں نے کہا کشمیر جا کر بھی بلے کے لیے ووٹ مانگنے کو تیار ہوں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو جاری کی تھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے آڈیو جاری کی۔ اس آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔شیخ رشید کا فون سننے والے نے کہا کہ وہ شیر کو ووٹ دیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ازبکستان کے سفیر اویبک عارف عثمانوونے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں پاکستان اورازبکستان کے درمیان ویزا معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی ،دونوں ملکوں کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قدیم مذہبی اور ثفافتی تعلقات قائم ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ازبکستان عظیم اسلامی ورثے کا امین ملک ہے،اسلامی رشتے سے جڑے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کے لئے ویزا میں خصوصی سہولیات دی ہیں،ازبک شہریوں کو پاکستان آمد کے لئے اب

5 دن کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا جائیگا۔ ازبک سفیر نے کہاکہ لاہوراور تاشقند کے درمیان پی آئی اے کی پرواز دو جولائی سے بحال ہوچکی،ہوائی سفر کی سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اورکاروبار کو فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ویزہ سہولیات کے معاہدے پر عملدآمد سے روابط میں مزیداضافہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…