بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے عابد شیر علی کو پاکستان جانے سے روک دیا

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ +آن لائن) لندن میں مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عابد شیر علی پاکستان نہیں جائیں گے، نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے عابد شیر علی اپنی اہلیہ کی وفات پر پاکستان روانہ نہیں ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے عابد شیر علی کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ عابد شیر علی آج پاکستان روانہ نہیں ہوں گے اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ہی ادا کی جائے گی۔ عابد شیر علی کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات آ رہے ہیں اس کے علاوہ اراکین اسمبلی نے بھی ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق وفاقی چوہدری عابد شیر کی اہلیہ انتقال کرگئیں صبح کے وقت دل کا اٹیک ہوا اورفوری طور پر مقامی ہسپتال لایا گیا یہاں وہ اللہ کو پیاری ہو گئی ان للہ وانا الیہ راجعون عابدشیرعلی کے والد چوہدری شیرعلی انکے بڑے بھائی عامر شیرعلی کوآسلام آباد میں اطلاع دی گئی وہ فوری طور فیصل آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ عابد شیر علی لندن میں ہیں عابد شیرعلی کی اہلیہ کی عمر 45سال ہے اور چار بیٹیاں ہیں علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اوررہنماؤں نے سابق رکن قومی اسمبلی سابق میئرچوہدری شیرعلی کی بہواورسابق وزیرمملکت چوہدری عابدشیرعلی کی اہلیہ کے اچانک انتقال پرگہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری شیرعلی کے خاندان کے لئے بہت بڑاصدمہ ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں،میاں عبدالمنان،چوہدری شفیق احمدگجر،چوہدری حبیب احمدگجر،پاکستا ن مسلم

لیگ ن کے سا بق صدر عبدالغفوربٹ،راناعلی عباس خاں،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،حاجی اکرم انصاری،حاجی شیخ ذوالفقاراحمد،راناشعیب ٹھاکر،چوہدری عبدالحمید جٹ،میاں محمدیوسف اوردیگرنے کہاکہ وہ چوہدری شیرعلی خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور جواررحمت میں جگہ اورخاندان کوصبروجمیل عطافرمائے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…