جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

چاپان کا پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالر کی مالی امداد کا اعلان‎‎

datetime 5  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)چاپان کے سفیر نے کہاہے کہ متبادل توانائی ایل این جی سیکٹر میں مالی تعاون کے لئے انرجی ٹرانزیشن اینیشیٹو شروع کر رہے ہیں، اس اقدام کے تحت دس ارب ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے

جاپانی سفیر سے ملاقات کی، ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے حماد اظہر کو ایشیا گرین پارٹنرشپ منسٹیرئل میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں مسابقتی عمل کےذریعے تیل وگیس کی تلاش کے نئے بلاکس دئیے جارہے ہیں،ایک سال میں گردشی قرضے کا بہاو 538 سے کم کرکے 177 ارب پر لائے ہیں ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں مسابقتی عمل کےذریعے تیل وگیس کی تلاش کے نئے بلاکس دئیے جارہے ہیں ۔ نئے بلاکس کی نیلامی سے ملک میں تیل وگیس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں تیل وگیس کے بلاکس کی نیلامی میں حصہ لیں۔ حکومتی اقدام سے مقامی تیل و گیس کی پیدوار میں اضافہ راور درامدی بل کم کرنے میں مددملے گی ۔ حماد اظہرنے جاپانی سفیر کو گردشی قرضے میں کمی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایک سال میں گردشی قرضے کا بہاو 538 سے کم کرکے 177 ارب پر لائے ہیں۔حکومتی اقدام سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ صنعتی صارفین کے لئے پیکج سے بجلی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر توانائی نے جاپانی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل وتقسیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور وزیر توانائی کی بلوچستان سمیت دوردراز علاقوں میں آف گرڈ سلوشن کے لیے تکنیکی سٹڈیز کے لئے جاپانی تعاون کی بھی درخواست کی۔ ملاقات میں جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان متبادل توانائی ایل این جی سیکٹر میں مالی تعاون کے لئے انرجی ٹرانزیشن اینیشیٹو شروع کر رہا۔ اس اقدام کے تحت دس ارب ڈالر کی مالی امداد دے جاٰے گی۔ جاپانی سفیر نے حماد اظہر کو ایشیا گرین پارٹنرشپ منسٹیرئل میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…