جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

حکومت نے ٹرانسپورٹ ،ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ دے دی

datetime 5  جولائی  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جیمنیزیم، شادی ھال، ٹرانسپورٹ, مارکیٹس،

سیاحت اور دیگر سیکٹرز میں دیکھی گئیں۔این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔اجلاس کے دوران تمام چیف سیکرٹریز پر مشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلا لیا گیا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایس او پیز کے نفاز کا ایک سخت میکانزم اور تمام اکائیوں میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ این سی او سی کے اجلا س میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس پورٹل کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے۔ تمام ویکسینیٹنگ سٹاف اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ویکسین لگواتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ویکسینیشن ریکارڈ نیشنل ایمیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم (NIMS) میں درج کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی نے، تمام اکائیوں کی مشاورت سے کوویڈ ویکسین مراکز کے ان مقامات کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جہاں موڈرنا ویکسین لگائی جائیگی۔ کل 59 مراکز میں سے پنجاب میں 15، سندھ میں 10، کے پی کے میں 14، بلوچستان میں 4، آئی سی ٹی اور اے جے کے میں 5 ,5 اور جی بی کے 6 مقامات شامل ہیں۔ 3000 افغانی طلباء کی آمد کا سلسلہ شروع۔ یہ طلباء پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ طلباء کی آمد پر کورونا ٹیسٹنگ کے موثر انتظامات کیئے گئے ہیں۔ مثبت کیسزوالے طلباء کو واپس بھیجا جائے گا، جبکہ باقی طلباء کو 10 دن کے لئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس قرنطینہ کے اختتام پہ طلباء کو ویکسین لگانے کے عمل سے گزارا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…