اسلام آباد (نیوزڈیسک)”اپنی داڑھی بھی ان کے ہاتھ میں دی تھی“ نوازشریف کا کمیشن کی رپورٹ پر معنی خیز تبصرہ-وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے قائم کئے گئے جو ڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ سچ رہا اور باطل کو شکست ہوئی ہے , ہمارے ہاتھ صاف تھے اورآج ثابت ہوگیا ہے . اپنے ہاتھ صاف ہونے کے یقین پر اپنی داڑھی بھی ان کے ہاتھ میں دی تھی ۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون سینیٹر پرویز رشید ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان.وزیر خزانہ اسحاق ڈار، عرفان صدیقی ، انوشہ رحمان ، زاہد حامد ، دانیال عزیز ، محمد زبیر ، طارق فضل اور طلال چودھری سمیت قانونی ماہرین اوشتر اوصاف ، بیرسٹر ظفر اللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے اجلاس میں انکوائری کمیشن کی سفارشات کے مختلف نقاط پر قانونی آرا سے بھی آگاہ کیا گیا . اوشتر اوصاف نے کمیشن کی سفارشات کے اہم نقاط پر بریفنگ دی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کمیشن کی رپورٹ پر تشکر کا اظہار کرتے کہا کہ سچ سچ رہا اور باطل کو شکست ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاتھ صاف تھے اور آج ثابت ہوگیا ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے ہاتھ صاف ہونے کے یقین پر اپنی داڑھی بھی ان کے ہاتھ میں دی تھی ۔وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ کی میڈیا ٹیم کو خصوصی مبارکباددی ۔