کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ حکومت نے غلط دعویٰ کیا ہے، گزشتہ سال گردشی قرضوں میں اضافہ 498 ارب تھا نہ کہ 177 ارب روپے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں
محمد زبیر نے کہا کہ گردشی قرضوں میں یہ اضافہ بجلی کی قیمتوں میں 156 ارب روپے اضافے کے باوجود ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کچل دیا گیا ہے اور پھر بھی وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ ایک بار پھر امریکہ روانہ ہوگئے ، جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔مراد علی شاہ اتوارکوامارات ایئرلائن کی پرواز ای کے607 سے روانہ ہوئے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ ایک ہفتے کے نجی دورے پر امریکا روانہ ہوئے ہیں۔ترجمان وزیرِ اعلی سندھ کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ 1 ماہ کے دوران دوسری دفعہ امریکی دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ترجمان وزیرِ اعلی سندھ نے کہاکہ سندھ کے وزیرِ اعلی مراد علی شاہ کا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ امریکا میں وزیراعلی سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں، اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری بھی چند دن بعدوزیراعلی سندھ سے امریکہ میں ملیں گے۔واضح رہے کہ مراد علی شاہ کا امریکا کا یہ دوسرا نجی دورہ ہے، اس سے قبل جون کے وسط میں بھی وہ امریکا گئے تھے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا میں موجود ہیں ۔