اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف اپنے ہی ہاتھوں ڈوبی،انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف اپنے ہی ہاتھوں ڈوبی،انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الزامات ثابت کرنے کی ذمے داری الزام لگانے والے کی ہوتی ہے تاہم دھاندلی کے الزامات لگانے والے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے ثبوت فراہم نہیں کرسکے،یعنی تحریک انصاف ثابت نہ کرسکی جبکہ الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کو تسلیم کیاگیا ہے،انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ 237 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 69 گواہوں کے بیانات شامل کئے گئے ہیں جب کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الزامات ثابت کرنے کی ذمےداری الزام لگانے والے کی ہوتی ہے تاہم دھاندلی کے الزامات لگانے والے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے ثبوت فراہم نہیں کرسکے، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے موثرکام نہیں کیا اورالیکشن کمیشن کے اسٹاف کی بھی تربیت ٹھیک نہیں تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیاں اپنی جگہ لیکن اس سے کسی کو فائدہ یا نقصان پہنچانا ثابت نہیں ہوا، الیکشن عوام کی حقیقی نمائندگی کی عکاسی کرتے ہیں، فارم 15 کا الیکشن پر کوئی اثرنہیں پڑا اور نہ اس کا الیکشن کے نتائج پراثر پڑتا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق کا الیکشن کمیشن کے اسٹاف سے دھاندلی کے بارے میں کوئی تعلق نہیں ملا جب کہ انتخابات قانون کے مطابق تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…