سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان سرفراز کی مزید تنزلی ہوگئی

3  جولائی  2021

لاہور (این این آئی) سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان سرفراز کی مزید تنزلی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 5 برس پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز اے کیٹیگری میں شامل ہوئے جو اب سی کیٹیگری میں جا پہنچے۔

سرفراز احمد کی گزشتہ برس اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی تھی اور اب وہ سی کیٹیگری میں عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز اور نعمان علی کے ساتھ شامل ہیں۔سرفراز احمد گزشتہ سیزن میں ایک ون ڈے میچز اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز ہی پاکستان کی جانب سے کھیل سکے تھے۔ انہوں نے گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس کے بعد انہیں 25 اپریل کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف موقع دیا گیا۔سرفراز نے ون ڈے میچ 7 اپریل کو سینچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور اس دوران انہیں کسی ٹیسٹ میچ میں موقع نہیں ملا جب کہ سرفراز نے آخری ٹیسٹ میچ جنوری 2019 میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کیٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ کا یہ ماہانہ معاوضہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے تھا۔پی سی بی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد اس وقت وکٹ کیپر ہیں اس لیے انہیں سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…