بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

عوام تیاری کر لیں ، آئندہ 6 دن ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

datetime 30  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بری ہوائیں ملک کےبیشترعلاقوں پراثراندازہو رہی ہیں ۔ آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہاتاہم شام/رات بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے

ساتھ بارش کا امکا ن ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا،تاہم بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اسی طرح جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ آئندہ ہفتہ اور اتوار کے روز گلگت بلتستان، کشمیر،خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلوچستان میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔رپورٹ کےمطابق بروز سوموار گلگت بلتستان، کشمیر،خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوارشمال مشرقی پنجاب اورشمالی بلوچستان میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔جبکہ منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیراوربالائی خیبرپختونخوا میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی49 ،دادو48،جیکب آباد ،بھکر اورڈیرہ اسماعیل خان میں47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…