بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 30  جون‬‮  2021 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، پبلک سیکٹر کے تمام ڈگری کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی

گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پبلک سیکٹر کے تمام ڈگری کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے تاہم نجی کالجز چھٹیاں دینے یانہ دینے سےمتعلق فیصلہ کرسکتےہیں، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں امتحانات کاشیڈول تبدیل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے یکم جولائی سے صوبے بھر کے اسکولوں میں ایک ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا اور یکم اگست تک اسکول بند رہیں گے۔انہوں نے والدین اور بچوں سے درخواست کی کہ وہ ان چھٹیوں میں حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان تمام وفاقی اکائیاں اپنی صوابدید سے کر سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…