بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی حسن شاہ کو دھمکیاں

datetime 30  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی شادی کے دعوے کو خود ہی مشکوک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی جانب سےحسن شاہ کو دھمکیاں دی گئیں کہ ان کی شادی کی تصویر کو جعلی قرار کیوں دیاگیا، میری شادی ہو چکی ہے

اور وہ کسی اور سے نہیں بلکہ سندھ اسمبلی کے ایک صوبائی وزیر سے ہوئی ہے ۔دوسری جانب متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ دیر کیلئے شیئر کی گئی مردانہ ہاتھ کی تصویر کا دعویدار سامنے آگیا۔ کاروباری شخصیت حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے، اور تصویر بھی انہی کی ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ حریم شاہ نے ان کی تصویر استعمال کیوں کی۔ دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حسن شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر پر خاموشی توڑ دی اور کہا میراکسی سیکوئی تعلق نہیں، جو ہے اس کا اقرار کر چکی ہوں۔انہوںنے حسن شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں کہا کہ کسی سے نام نہ جوڑا جائے، میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں، ہوتا تو اقرار بھی کرتی ، جس سے تعلق ہے اسکا اقرار کرچکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا سے اگر کسی کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ دیکھی ہے تو مقصد اسے پروموٹ کرنا تھا۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ اس سے پہلے الحمداللہ نہ تو میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا اور نہ ہی میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے مبہم پوسٹ شیئر کی، انہوں نے اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔اس تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں ہوئیں، اور اس کے ایک روز بعد ہی انہوں نے پی پی لیڈر سے شادی کا دعوی بھی کیا۔اب ایک کاروباری شخصیت احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ یہ تصویر ان کی ہے مگر ان کے ہاتھ پر رکھا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ ان کی ایک امریکی دوست کا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…