پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

وزیر اعظم کا اسرائیل بارے وہی موقف ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کا تھا حکومت کا دوٹوک اعلان

datetime 29  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کا اسرائیل بارے وہی موقف ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کا تھا ، پاکستا مسئلہ فلسطین کے حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان

کیمرہ سیشن میں تمام صورتحال پر اپوزیشن کو بریفنگ دی جائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، فلسطین کا معاملہ ہو یا کوئی بھی اور ایشو ہو، وزیراعظم عمران خان جب بیرون دنیا کے سامنے کوئی بھی بات کرتے ہیں تو وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں موجود فلسطین کے سفیروں نے بھی فلسطین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ سیشن میں تمام صورتحال پر اپوزیشن کو بریفنگ دی جائے گی، ابھی تک پاکستان نے افغان امن عمل میں جو کردار ادا کیا ہے اس حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا، افغانستان کی بدلتی صورتحال کے حوالے سے ایک مشترکہ حکمت عملی اور قومی لائحہ عمل بنانے کے لئے بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز اور پارلیمنٹری لیڈرز اس میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…