بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

پی این ایس سی نے پرائیویٹ انویسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب کرلی

datetime 28  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)نے پرائیویٹ انوسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب کرلی ہے۔فیری سروس ملکی بندرگاہوں کے درمیان چلانے کے علاوہ بین الاقوامی روٹس پر بھی چلائی جائے گی اور فیری سروس چلانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پی این ایس

سی سہولتیں فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ فیری سروس کے ذریعے کراچی سے دبئی سیاحت کرنے ایران اور سعودی عرب زیارت اور حج کرنے بھی جایا جاسکے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے خصوصی دلچسپی لے کر وزیراعظم عمران خان سے فیری سروس چلانے کے لیے منظوری لی تھی،اس سروس سے سیاحت کے فروغ سمیت سمندری اکنامی کو فروغ ملے گا۔دوسری جانب شہر قائد میں ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں،کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹائون میں 5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی،عمارت کو رہائشیوں سے خالی کروا کر سیل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹائون میں5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی، ایس بی سی اے حکام نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد عمارت کو خطرناک قرار دے کر سیل کردیا۔اس حوالے سے ایس بی سی اے حکام نے بتایاکہ دن کے وقت متاثرہ عمارت کا مکمل انسپکشن کیا جائے گا، معائنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔ایس بی سی اے کے مطابق 94 گز رقبے پر تعمیر کی گئی عمارت میں 10 فلیٹ ہیں۔ متاثرہ عمارت میں مقیم تمام مکینوں کو دوسری جگہ منتقلی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ مکینوں کو 5منزلہ متاثرہ عمارت سے باہر نکال دیاگیا، متاثرہ عمارت میں 10 فلیٹ ہیں، متعدد مکین اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہوگئے۔ رہائشیوں کا قیمتی سامان عمارت میں تاحال موجود ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت دو سال قبل 94 گز کے پلاٹ پر بنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…