پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

این سی او سی کے اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے، کورونا پابندیوں میں نرمی، کارروباری سرگرمیوں کے اوقات کاربھی بڑھا دیے گئے

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں جاری کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31

جولائی تک ہوگا نئی پابندیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا یکم جولائی سے گاروباری سرگرمیاں کے اوقات کار رات 10 بجے تک ہونگے جبکہ پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی۔ آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت ہوگی 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دی ہے ق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ہے۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے جب کہ پنجاب حکومت کا مقف ہیکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لیے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…