پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے آج پھر سے بارش کی پیشگوئی کر دی

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنادی۔ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا کہ آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو شدید گرمی سے نجات ملے گی

۔انہوں نے بتایاکہ بارشیں راولپنڈیاسلام آباد کے ساتھ ساتھ کشمیر،گلگت، استور،مری، اٹک،چکوال،جہلم،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،بدین،نارووال،سیالکوٹ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارشوں اور تیز ہواوں کے نئے سلسلے کے دوران گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ان بارشوں سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتے کی صبح ہونے والی مون سون کی پہلی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔ بارش کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹ آئیں۔ جمعہ کی رات موسم کی تبدیلی ہفتے کی صبح بارش کا باعث بنی اور اس سلسلے میں لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 24 ملی میٹر بارش ہوئی اور اس طرح جوہر ٹاؤن 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دئیے ہیں اور پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے میں وجہ سے جولائی کے پہلے ہفتے میں شہر میں تیز بارشیں ہونگی جبکہ اگست کا پہلا ہفتہ بھی خوشگوار موسم کے ساتھ گزرے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں بادل چھائے رہنے اور ہونے والی بارش کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…