کولمبو(نیوز ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام کپتانی کے بوجھ تلے دب کر کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن اظہر علی کو کپتانی خوب راس آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بطور قائد رنز بنانے کے اعتبار سے دنیا کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں۔اظہر علی اب تک 10 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جس میں انھوں نے 67.89 کی اوسط سے 611 رنز بنائے ہیں، بطور کپتان دوسرے نمبر پر بہترین بیٹنگ اوسط آسٹریلیا کے جارج بیلے کا ہے جنہوں نے 10 میچز میں 62.67 کی اوسط سے 564 اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ہیں جنھوں نے اتنے ہی میچز میں 548 رنز اسکور کئے ہیں۔واضح رہے کہ بطور کپتان اظہر علی سری لنکا کے خلاف تیسری سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں جس میں ان کی ٹیم نے 2 سیزیز میں کامیابی سمیٹی جب کہ بنگلا دیش کے خلاف انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اظہر علی بطور کپتان دنیا کے کامیاب ترین بلے بازقرار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی



















































