بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

موبائل کالز پر نیا ٹیکس حکومت کے پاس کتنا پیسہ اضافی اکٹھا ہوگا؟پتہ چل گیا

datetime 27  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل سیل فون پر پرپانچ منٹ دورانیہ سے زائد کی کال پر اضافی 75 پیسے عائد کر کے حکومتی فیصلے سے کال 1.97 روپے کے بجائے 2.72 روپے کی ہوجائے گی جس سے ایف بی آر کو اس نئے موبائل ٹیکس سے 20 سے  30 ارب روپے تک حاصل ہو نے کی توقع ہے۔روزنامہ

جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق ایف بی آر نے کچھ غذائی اشیا اور دیگر پر سے ٹیکس واپس لے لئے ہیں جس کے نتیجے میں 80 سے 90 ارب روپے تک کا نقصان ہوگا ۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نیا موبائل فون ٹیکس فنانس ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی منظوری سے یکم جولائی سے لاگو ہوگا ۔یہ موبائل سیکٹر پر 40 فیصد اضافی ٹیکس ہیں موبائل کمپنیوں کے بلنگ سافٹ وئیر تبدیلیاں لا نے کے لئے حکومت کو تائم فریم دینا ہوگا ورنہ اس کے بغیر نئے ٹیکس کی وصولی ممکن نہیں ہوگی ۔اس وقت موبائل فون سبسکرائبرس کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 30 لاکھ ہے جس میں سے 9 کروڑ 80 لاکھ براڈ بینڈ اور انٹر نیٹ سبسکرائبرس اور 8 کروڑ 50 لاکھ صرف بنیادی وائس کال کرنے والے ہیں ۔دوسری جانب کمپنیوں نے اس ٹیکس پر تحفظات ظاہر کیے ہیں اور اسے ناقابل عمل قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…