کراچی(این این آئی)کراچی میں ریزرو پولیس کے ڈی ایس پی فہیم فاروقی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے۔ ملزم فہیم فاروقی نے محنت کش کو اغوا کرکے تاوان وصول کیا۔ مغوی بلال کے گھر والوں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرادیا۔ڈی ایس پی فہیم فاروقی نے سچل سے کباڑی بلال کو اٹھایا۔ کافی دیر تک پولیس موبائل میں گھمایا اور پھر اہلخانہ سے تاوان منگوایا۔بلال کے گھر والے رقم دینے آئے تو فوٹیج میں سارا معاملہ ریکارڈ کرلیا۔ پولیس نے مدعی بلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔فوٹیج وائرل ہونے کے بعد ڈی ایس پی فہیم فاروقی روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔فہیم فاروقی پر حیدرآباد کے مال خانے میں بھی چوری کرنے کا الزام ہے، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آنے پر ملزم کے خلاف ایکشن بھی کیا گیا تھا۔
سندھ پولیس کا ڈی ایس پی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا



















































